• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 24 کروڑ ڈالر سے زائد کمی

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 24 کروڑ ڈالر سے زائد کمی

ملکی زرمبادلہ ذخائر مزید 24 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کم ہوکر 13 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید 24 کروڑ 8 لاکھ ڈالر کم ہوگئے ہیں، کمی کے بعد زرمبادلہ ذخائر کا مجموعی حجم 13 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے ذخائر 23 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کمی سے 7 ارب 4 کروڑ 87 لاکھ ڈالر رہ گئے جب کہ شیڈولڈ بینکوں کے ذخائر میں بھی 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور حجم 6 ارب 54 کروڑ 83 لاکھ ڈالر پر آگیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply