کے ٹو ریاضی کا شاہکار نمونہ ،مکمل اہرام قرار

فرانسیسی ریاضی دان اور منطق کے ماہر نے پاکستان میں واقع حیرت انگیز پہاڑ کے ٹو کو ریاضی کا عمدہ نمونہ اور ایک ایسا شاہکار قرار دیا جو ہر لحاظ سے ایک مکمل اہرام ہے۔ فرانس میں کئی جامعات سے وابستہ ڈینیئل پروشیا نے فرانسیسی زبان میں اس موضوع پر اپنی کتاب بھی تحریر کی ۔ دی کیس آف کے ٹو نامی کتاب میں ڈینیئل نے کہا ہے کہ کے ٹو پہاڑ فطرت کا ایک شاہکار تو ہے ہی تاہم یہ ریاضی کا بھی ایک نمونہ ہے اور ایک خوبصورت اہرام کی صورت میں دکھائی دیتا ہے۔ اپنی کتاب میں انہوں نے کے ٹو کے ریاضیاتی پہلوئوں پر بات کی  جو قراقرم سلسلے کی سب سے اونچی اور دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی بھی ہے۔ اپنی کتاب میں مصنف نے کے ٹو پہاڑ کو سر کرنے کے حوالے سے مشکل ترین قرار دیا، اس کی وجہ انہوں نے بلندی نہیں بلکہ خطرناک ڈھلانیں بیان کی ہیں۔ اب تک کے ٹو 85 با عزم کوہ پیمائوں کی جان لے چکا ہے۔ ڈینیئل نے 8611 میٹر بلند پہاڑ کو ایک ٹھوس تکون قرار دیا  جو قدرتی اہرام کی ایک شکل ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply