ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

شیخ محمد بن زید النہیان کے طیارے نے نور خان ائیربیس پر لینڈ کیا، جہاں معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔

استقبال کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان خود ائیرپورٹ پر موجود تھے، انہوں نے مہمان کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر دیگر اعلیٰ حکام بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نور خان ائیربیس سے خود گاڑی چلا کر مہمان کو لے کر وزیر اعثظم ہاؤس کی جانب روانہ ہوئے۔

یو اے ای کے ولی عہد کی پاکستان آمد پر انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو تین بلین ڈالر کا اقتصادی پیکج ملنے کا امکان ہے، جبکہ پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی پر بھی پیش رفت کی توقع ہے۔

ولی عہد کے اعزاز میں وزیراعظم عمران خان ظہرانہ دینگے، محمد بن زید کا دورہ ایک روزہ ہوگا اور وہ وزیراعظم، آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، جبکہ جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے معزز مہمان کو سلامی پیش کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ ماراتی حکومت پہلے ہی تین بلین ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھنے  کا اعلان کرچکی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply