• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھٹو اور بی بی کے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے،بلاول

بھٹو اور بی بی کے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے،بلاول

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھٹو اور بی بی کے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے،شہید بھٹو کے نظریئے پر سختی سے کاربند رہنا میرا نصب العین ہے۔

ہفتے کو پیپلزپارٹی  چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کی 91ویں سالگرہ پراپنے پیغام میں بانی چیئرمین ذوالفقارعلی بھٹوکوشاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

بلاول بھٹو نےکہا ہے کہ پارٹی قیادت وجیالے بھٹو اور بی بی کے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے،ذوالفقارعلی بھٹو کے نظریئے پر سختی سے کاربند رہنا میرا نصب العین ہے،عوام کو شہید بھٹو کے مشن سے کمٹمنٹ،ویژن، تدبراوربہادری کے متعلق بھی آگائی دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو غیرمعمولی زرخیز ذہین کے مالک تھے، جمہوریت بے مثال طور ان کے خون میں رچی بسی تھی، بے مثال سیاسی ویژن کے باعث متفقہ دستور دینے میں بھی سرخرو ہوئے ،بھٹو نے 90ہزار جنگی قیدیوں کو بھارت سے آزاد کرایا۔

چیئرمین  پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ ہزاروں میلوں پر محیط پاکستانی زمین بھارتی قبضے سے واگزار کرائی، شملہ معاہدہ کیا،ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے جوہری پروگرام کی بنیاد شہید بھٹونے رکھی،اسٹیل ملزاورپورٹ قاسم جیسے سینکڑوں میگا پروجیکٹس کے ذریعے معاشی انقلاب برپا کیا،ملک میں سینکڑوں اسپتال اور یونیورسٹیز قائم کیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ بھٹو کے عدالتی قتل نے عوام کو ان کی خدمات سے محروم کردیا،پیپلزپارٹی ذوالفقارعلی بھٹو کی ناقابلِ تسخیر سیاسی میراث ملک میں جمہوریت کی آبیاری کرتی رہے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply