• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سپریم کورٹ کابحریہ ٹاؤن کے منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کابحریہ ٹاؤن کے منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحریہ ٹاؤن کے منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔جمعے کو چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے3رکنی بینچ نےبحریہ ٹاؤن اکاؤنٹس منجمد ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی چیف جسٹس نے عدالتی حکم کے باوجود بحریہ ٹاون کے نام تبدیل نہ ہونے سے متعلق پوچھا توبحریہ ٹاؤن کے وکیل اعتزازاحسن نے کہاکہ 6ماہ کا وقت دیا تھا نام تبدیلی کا عمل جاری ہے ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے دل کرتا ہے ابھی بحریہ ٹاون کا نام تبدیل کردیں ،ایف آئی اے کو صرف 2اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ کا حکم دیا تھا ایف آئی اے اپنے اختیارات سے تجاوزکرتی ہے۔عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں بھی اکاونٹس منجمد کرنےکا نہیں کہا تھا بلکہ صرف مانیٹرنگ کا حکم دیا ،سرکاری ادارے بعض اوقات زیادہ ہی کارکردگی دیکھاتے ہیں ، تاہم اسکول فیسوں سے متعلق حکم ملک بھرکے اسکولوں پرلاگو ہوگا۔اعتزازاحسن نے بتایاکہ اسٹیٹ بینک کےحکم پرنجی بینکوں نے ملک بھرمیں بحریہ ٹاون کےاکاؤنٹس سیل کردیئے ،جس کے باعث ملازمین کی تنخواہیں اوردیگر ترقیاتی کام رک گئے ہیں۔عدالت نے بحریہ ٹاؤن اورملیرڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply