وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ترکی روانہ

اسلا م آباد:وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوگئے۔جمعرات کو وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوئے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرخزانہ اسدعمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردغان سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم پاکستان دورے کے دوران برنس فورم سے خطاب کریں گے اور تری کی کاروباری شخصیات کے علاوہ ممکنہ سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم 2 روزہ دورے کے دوران قونیہ شہر میں مولانا رومی عجائب گھر جائیں گے اور جدید ترکی کے بانی کمال اتاترک کے مزار پرحاضری بھی دیں گے۔عمران خان انقرہ کی ملت مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے، وزیراعظم کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب ترکی کے ایوان صدر میں ہوں گی۔وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ ترکی کا پہلا سرکاری دورہ ہے اس سے قبل وہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ملیشیا اور چین کا دورہ کرچکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply