نواز شریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا دن

لاہور:مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف  سے آج ملاقات کا دن ہے، سابق وزیراعظم کے اہل خانہ کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق، جمعرات کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کا دن ہے اور نواز شریف سے ملاقات کیلئے ان کے اہل خانہ اور مختلف لیگی رہنما کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔سابق گورنر سندھ محمد زبیر، زاہد حامد، سردار ایاز صادق، رانا تنویر حسین، سائرہ افضل تارڑ، خرم دستگیر، قمرالزمان خان، میاں مرغوب، روحیل اصغر اور دیگر نے نواز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات کا وقت صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہے،سابق وزیراعظم سے ان کی صاحبزادی مریم نواز، بھتیجے حمزہ شہباز ملاقات کریں گے جبکہ نواز شریف سے شہباز شریف کی اہلیہ بیگم نصرت شہباز بھی ملاقات کریں گی۔کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد خرم دستگیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا نظریہ ہے کہ عوام کو ہی حق حکمرانی دیا جائے، سابق وزیراعظم کے ساتھ خلاف قانون کچھ کیا گیا تو اس کیخلاف آواز اٹھائیں گے۔خرم دستگیر نے کہا کہ حکمران رعونت کا لہجہ اختیار نہ کریں اور خدا نہ بنیں، (ن) لیگی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے کہا ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، حکمران جو مرضی کر لیں نوازشریف کی محبت کو دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply