ملک بھر میں سال 2019کا پہلا سورج نئی امیدیں لے کر طلوع

کراچی:ملک بھر میں سال 2019کا پہلا سورج نئی امیدیں ، نئی امنگیں لے کر طلوع ہوگیا،تلخیوں، ناکامیوں اور حسین یادوں کو پیچھے چھوڑے 2018رخصت ہوگیا ۔ملک میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کی روشنی پھیلے، مسائل حل اور خواب پورے ہوں، سب دعا گو ہیں۔نیا دن، نیا سال، نئی امنگیں، امیدیں، دعا ہے کہ 2019ء کا یہ سورج پاکستان کے لیے، پاکستانیوں کے لیے، ساری دنیا کے لیے خوشیوں سے بھرپورہو،امن کا ہر طرف بول بالا ہو،یہ سال ہر کسی کے لیے کامیابیاں لائے۔جن تلخیوں، شکست اور ناکامیوں کا سامنا گزشتہ سال کے دوران رہا، دعا ہے کہ اس سال تمام دیرینہ مسائل حل اور ادھورے خواب پورے ہوں، نیا سال محبت اور بھائی چارے کے فروغ کا سال ثابت ہو۔نئے سال کا پہلا سورج اسلام آباد میں بادلوں کے باعث نظر نہیں آ یا۔رات گئے ملک کے مختلف شہروں میں سال نو کو شاندار آتش بازی کے ساتھ بھرپور طریقے سےخوش آمدید کہا گیا۔کراچی میں 2 دریا کے مقام پر سندھ حکومت اور پولیس کی جانب سے پہلی مرتبہ نئے سال کے آغاز پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے  کراچی میں ڈبل سواری کی پابندی ختم بھی کر دی گئی۔لاہور میں بھی سال نو کے آغاز کے موقع پر بحریہ ٹاؤن میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور بحریہ ٹاؤن کا ایفل ٹاور روشنیوں سے نہا گیا۔اس کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی نئے سال کے آغاز پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔شدید سردی کے باوجود ملکہ کوہسار مری میں بھی سال نو کا جشن منانے کیلئےمنچلوں کی بڑی تعداد مال روڈ پر جمع ہوئی جبکہ کوئٹہ میں بھی نئے سال کے آغاز کو ہوائی فائرنگ کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply