لاہور:جسٹس سردار شمیم احمد خان نے لاہور ہائیکورٹ کے 50ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔منگل کو جسٹس سردار شمیم احمد خان لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس بن گئے،تقریب حلف برداری گورنر ہاوس لاہور میں ہوئی،جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جسٹس سردار شمیم احمد خان سے عہدے کا حلف لیا۔تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت سمیت ججز، سینئر وکلا نے شرکت کی،چیف سیکرٹری نےنظامت کےفرائض انجام دیئے۔ حلف برداری تقریب کےبعد چیف جسٹس سردار شمیم احمد خان لاہورہائیکورٹ پہنچے تو انہیں پولیس کےچاک و چوبنددستے نےسلامی اورگارڈآف آنر بھی پیش کیا ۔خیال رہے کہ ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس محمد انواز الحق کے اعزاز میں گذشتہ روز ایک تقریب منعقد کی گئی جہاں ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو خوب سراہا گیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں