اسلام آباد:چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کیخلاف اپیل منظور کر لی ،اپیل آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق، منگل کوسپریم کورٹ میں جنگلات کی اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس آف پاکستان نے چوہدری پرویز الٰہی کی رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کیخلاف اپیل منظور کر لی، جسٹس ثاقب نثار نے اپیل پر سماعت ان چیمبر کی۔سپریم کورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کی اپیل آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کردی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے محکمہ جنگلات زمین کی فروخت میں اپنے کردار پر درخواست دائر کی تھی جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگاکر درخواست واپس کردی تھی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں