اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ 2019 پاکستان کے سنہری دور کی شروعات ہے۔منگل کو سال نوکی آمد پروزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں ملک کو4برائیوں کی نشاندہی کردی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم عمران خان نے نئے سال کی آمدپراپنے پیغام میں کہا کہ نئے سال میں 4چیزوں کیخلاف جہاد کریں گے،غربت، جہالت،بے روزگاری،ناانصافی اور بدعنوانی کا خاتمہ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہاکہ نئے سال کا عزم ملک میں 4برائیوں کیخلاف جہاد ہے ، جن میں غربت ،ناخواندگی ، ناانصافی اوربدعنوانی ہے۔وزیراعظم کاکہنا ہے کہ انشااللہ 2019 پاکستان کے سنہرے دورکے آغازکی شروعات ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں