20 ہزار روپے میں سہل طریقے سے شادی

رواں برس ہونے والی اسٹارز اور دیگر شادیوں پر ایک نظر ڈالی جائے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شادی ایک بڑے خرچے کی اصطلاح ہے لیکن کراچی سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر رضوان نے اپنی شادی کی کہانی ٹوئٹر پر شیئر کرکے بتایا ہے کہ 20 ہزار روپے میں بھی سہل طریقے سے شادی ہوسکتی ہے۔

رضوان اور پلوشہ کی شادی کچھ برس قبل ہوئی، ان دونوں نے فیصلہ کیا تھا کہ شادی کسی قسم کی فضول خرچی اور رسومات کے بجائے سادگی سے ہوگی۔

دونوں نے شادی سے قبل سب سے پہلے مہمانوں کی فہرست تیار کی جو کہ صرف 25 افراد پر مشتمل تھی جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شامل تھے۔

اگرچہ اس شادی کو کچھ عرصہ گزر چکا ہے، لیکن آج کل مہنگی اور نمودونمائش والی شادیوں کے ٹرینڈ کو دیکھ کر رضوان نے بھی چند ٹوئیٹس شیئر کیں اور ‘اپنی مرضی کی شادی’ کا تجربہ بیان کیا۔

رضوان نے لکھا، ’دوستوں شادی سیزن ہے تو میں اپنی شادی کی کہانی سناتا ہوں کہ اپنی مرضی کی شادی کس طرح ممکن ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ میرے مہمانوں کی فہرست میں 25 نام تھےجن میں دوست اور والدین شامل تھے۔ شادی کا مقام گھر کا ٹیرس تھا جب کہ کھانے کا مینیو چکن تکہ، سیخ کباب، پٹھورے چنے، حلوہ اور اسٹرابیریز تھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

رضوان لکھتے ہیں کہ ’میں نے شادی کا بجٹ 20 ہزار روپے طے کیا تھا۔ ایک دوست اپنے خانسامہ کو لے آیا، میں نے چکن اور مصالحے خریدے اور کھانا تیار کرنے میں مدد کی، اہلیہ نے کھٹے آلو بنائے جبکہ والد نے ٹیرس کو کچھ لائٹوں سے سجا دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply