وہ روسی خاتون جس نے 69 بچوں کو جنم دیا

ماں بننا ہر طرح کے حالات میں دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ہے جو کسی خاتون کو ملتا ہے مگر کچھ ماؤں کے لیے یہ کسی کرشمے جیسا ہوتا ہے۔

مگر 2 ، 4 یا 10 سے زیادہ بچوں کو جنم دینے کا حوصلہ کس خاتون میں ہوسکتا ہے؟ بلکہ کیا کوئی خاتون 20 یا 30 سے زیادہ بچوں کی ماں بن سکتی ہے؟ تو اس کا جواب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ملتا ہے جس کے مطابق دنیا میں ایک خاتون ایسی گزری ہیں جن کے بچوں کی تعداد کے بارے میں جان کر منہ کھلا کا کھلا رہ جاتا ہے۔

درحقیقت 18 ویں صدی میں ایک روسی کسان فیوڈور واسیلیو کی اہلیہ کے پاس 69 بچوں کو جنم دینے کا ریکارڈ ہے۔

روس کے علاقے Shuya سے تعلق رکھنے والے اس خاتون نے 27 زچگیوں میں 69 بچوں کو جنم دیا جو کہ سننے میں ہی ناقابل یقین لگتا ہے۔ مگر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس خاتون نے 16 بار جڑواں بچوں، 7 بار 3 بچوں جبکہ 4 بار 4 بچوں کو بیک وقت جنم دیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق متعدد ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ناقابل یقین کہانی سچی ہے اور وہ خاتون سب سے زیادہ بچوں کو جنم دینے والی ماں ہیں۔

ان خاتون کا نام تو معلوم نہیں مگر 27 فروری 1782 کو Nikolsk کی خانقاہ ہر پیدائش کا ریکارڈ اکھٹا کرتی تھی اور اس نے ماسکو کو اس بارے میں رپورٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 1725 سے 1765 کے درمیان اس خاتون نے 69 بچوں کو جنم دیا، جن میں سے صرف 2 بچوں کا انتقال ہوا۔

یعنی اس خاتون نے 40 سال میں 27 زچگیوں کے دوران 69 بچوں کو جنم دیا اور ہر بار کم از کم 2 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس روسی کسان نے 2 شادیاں کی تھیں اور دوسری بیوی سے بھی اس کے 18 بچے تھے اور وہاں بھی ہر بار کم از کم 2 بچے پیدا ہوئے۔ یعنی 6 بار جڑواں بچے جبکہ 2 بار تین بچوں کی بیک وقت پیدائش۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مجموعی طور پر اس خاندان کے 87 بچے تھے جن میں سے تین پیدائش کے بعد چل بسے جبکہ 84 زندہ رہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply