کرتارپور کوریڈر سے متعلق پاکستان کی طرف سے 59 صفحات پر مشتمل تجاویز بھارت کو بھجوا دی گئیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق کرتارپورکوریڈر سے متعلق پاکستان کی طرف سے 59 صفحات پر مشتمل 14 اہم تجاویز بھارت کو بھجوا دی گئیں ہیں۔ تجاویز کے مطابق کرتار پورکوریڈور کے ذریعے بھارتی یاتریوں کو ویزا فری انٹری دی جائے گی، دونوں ممالک اپنی حدود میں سہولتی سنٹر اور سیکیورٹی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی، یاتری کم ازکم 15 افراد کے گروپ کی شکل میں آ سکیں گے، پاکستان کی طرف سے بھارتی سکھ یاتریوں کو خصوصی پرمٹ جاری کیا جائے گا اور دونوں ممالک یاتریوں کا ریکارڈ مرتب کریں گے، جس میں ان کا نام ، سفری ریکارڈ اور دیگر تفصیلات شامل ہوں گی۔ تجاویز میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت یاتریوں کی فہرست کم از کم تین روز قبل پاکستان کو فراہم کرے گی، یاتریوں کے پاس بھارت کا قابل میعاد پاسپورٹ ہونا ضروری ہوگا، گوردوارہ دربار صاحب صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلا رہے گا۔ تجاویز میں مزید کہا گیا کہ پاکستان روزانہ 500 یاتریوں کو پرمٹ جاری کرے گا ، تاہم پاکستان بغیر کوئی وجہ بتائے پرمٹ منسوخ کر سکے گا ، جبکہ بھارتی یاتریوں کو اپنی حکومت سے سیکیورٹی کلیئرنس سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرنا ہوگا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں