• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان سمیت تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط

عمران خان سمیت تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے عمران خان سمیت تحریک انصاف کے ان تمام رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے، جن کے خلاف کرپشن کے الزام میں کوئی تحقیقات ہو رہی ہے یا ان کے خلاف ریفرنس دائر کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر جوابی اقدام کرتے ہوئے پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو خط لکھ دیا۔

فرحت اللہ بابر نے لکھا، وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزرا پرویز خٹک، فہمیدہ مرزا، خالد مقبول صدیقی اور زبیدہ جلال کے نام ای سی ایل پر ڈالے جائیں۔

ساتھ ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، سینئر صوبائی وزیر عاطف خان،  پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان اور پی ٹی آئی کے لیڈر جہانگیر ترین کے نام بھی ای سی ایل میں شامل ہونے چاہئیں۔

انھوں نے کہا کہ اگر صرف جے آئی ٹی رپورٹس کی بنیاد پر نام ڈالے جا سکتے ہیں، تو پھر یہی اصول سب پر برابری کی بنیاد پر لاگو کیا جانا چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ اصولوں کے نفاذ میں کسی سے کوئی امتیاز نہ برتا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply