آرمی چیف نے 22 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 14 دہشت گردوں کی سزائے موت اور 15 کومختلف مدت کی قید کی سزاؤں کی توثیق کردی ہے، جب کہ عدم ثبوت کی بناءپر2 دہشت گردوں کو بری کردیا گیا، دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائیں جب کہ دہشت گردوں نے جوڈیشنل مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گرد مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں پرحملوں سمیت گاڑیوں کو دھماکا خیز مواد سے ہدف بنانے جب کہ دہشت گرد فرقہ وارانہ قتل، مواصلاتی انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے، پولیس چیک پوسٹوں، تعلیمی اداروں پر حملوں اورشہریوں کو قتل کرنے میں بھی ملوث تھے، اور ان کی دہشت گرد کارروائیوں میں مسلح افواج کے 19 اہلکاروں سمیت 176 افراد شہید ہوئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں سلطان محمود، محمد طاہر، ظفرعلی، عمرکریم، محمد شیر ولی خان، بختاور، خیر الدین ، محمد اسحاق، انعام اللہ، عالم شیر، عرفان، محمد شفیق، رشید اللہ، فہیم الدین، ظاہرشاہ، سید محمد، عرب جان، محمد اسحاق، تنہاج علی، عبدالرافع اور محمد اسحاق ولد محمد ابراہیم شامل ہیں۔ تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply