ٹرمپ کی امریکا میکسیکو سرحد مکمل بند کرنے کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر کانگریس نے میکسکو اور امریکا کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری نہ کئے تو وہ سرحد کو مکمل طور پر بند کردیں گے۔

ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا کہ اگر ڈیموکریٹس امریکا اور میکسکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کرنے میں رکاؤٹ بنے تو سرحد کو مکمل طور پر بند کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرحد کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ وہ سرحد پار کام کرنے والی امریکی کار ساز کمپنیوں کو بھی وہاں سے واپس بلا لیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس دھمکی کے بعد امریکا میں جاری سیاسی تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں امریکا کو معاشی بحران کا سامنا ہے اور وہاں جزوی شٹ ڈاؤن چل رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply