پپی اے سی کا اجلاس: نیب حکام کی شہباز شریف کو بریفنگ

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے، جس میں نیب حکام کی جانب سے شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی ہے، جبکہ حکام نے پیر کو تمام زیر التوا نیب کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ تین ذیلی کمیٹیاں لیں گی۔ ن لیگ دور کے آڈٹ پیراز کو میں نہیں دیکھوں گا۔

پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اراکین نے نیب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جبکہ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی شرکت پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ ؎

Advertisements
julia rana solicitors

کمیٹی کے چیئرمین نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پی اے سی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ گریڈ انیس سے کم افسر کمیٹی میں نہیں آئے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply