• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • افغانستان کو امریکیوں کا قبرستان بنا دیں گے، طالبان

افغانستان کو امریکیوں کا قبرستان بنا دیں گے، طالبان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان نے امریکا کی جانب سے پیش کی جانے والی افغان پالیسی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا افغان سرزمین سے اپنے فوجیوں کا انخلاء نہیں کرتا تو ’افغانستان کو امریکی افواج کا قبرستان‘ بنا دیا جائے گا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر میں کچھ بھی نیا نہیں تھا، یہ ایک مبہم تقریر تھی جس میں امریکی صدر نے مزید امریکی فوجی افغانستان میں تعینات کرنے کا اشارہ دیا۔طالبان ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اگر امریکا نے اپنے فوجی افغانستان سے نہیں نکالے تو یہ امریکا کے لیے اکیسویں صدی کا قبرستان بن جائے گا۔ایک سینئر طالبان کمانڈر نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا کہ ,ڈونلڈ ٹرمپ صرف سابق امریکی صدر جارج بش کی طرح گھمنڈی رویے کو مسلسل بڑھا رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا اپنے فوجیوں کو افغانستان میں ضائع کر رہا ہے، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہمیں اپنے ملک کی کس طرح حفاظت کرنی ہے، نئی امریکی پالیسی سے خطے میں کچھ بھی تبدیل نہیں ہوگا۔طالبان کمانڈر نے اپنی گفتگو کے دوران واضح کیا کہ ‘وہ کئی نسلوں سے یہ جنگ لڑ رہے ہیں اور اس جنگ سے خوف زدہ نہیں بلکہ تازہ دم ہیں اور اس جنگ کو اپنے خون کے آخری قطرے تک جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر کے حالیہ بیان سے صاف واضح ہے کہ موجودہ افغان حکومت امریکا کی کٹھ پتلی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply