fbpx

دپیکا کا اپنی بیماری سے متعلق مداحوں کے نام خط

حال ہی میں رنویر سنگھ کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بولی وڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون نے شادی سے کچھ دن قبل اپنی بیماری کے حوالے سے مداحوں کے نام ایک خط لکھا تھا جسے اب پبلک کردیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خط میں دپیکا کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کا شکار افراد خود کو اکیلا محسوس نہ کریں ان کے لئے مدد موجود ہے۔

اداکارہ نے اس خط میں 2014 کے موسمِ گرما میں اپنی بے چینی اور کلینکل ڈپریشن کا ذکر کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ مجھے اُس وقت یہ مرض تشخیص ہوا تھا، تاہم خوش قسمتی سے بروقت پیشہ ورانہ مدد اور آس پاس خیال رکھنے والوں کی وجہ سے مجھے بحالی کی راہ تک جانے کی طاقت ملی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اس کیفیت کو مزید پڑھنے پر معلوم ہوا کہ میری طرح لاکھوں افراد ایسے ہیں جو خاموشی سے اس مرض کو سہہ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپریشن پر بات کرنا میرے لئے امر محال تھا لیکن قومی ٹیلی ویژن پر میں نے اپنے ذاتی تجربے کے بارے میں اس لئے بات کرنا شروع کی تاکہ دوسروں کی مدد اور مدد کرنے کی تحریک ملے۔

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ بعد ازاں انہوں نے جون 2015 میں ‘لیو، لوو اینڈ لاف فاؤنڈیشن’ (جیو، پیار کرو اور مسکراؤ) کی بنیاد رکھی۔

اس فاؤنڈیشن کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس کا مقصد تناؤ، ڈپریشن اور بے چینی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور ذہنی مرض سے وابستہ تاثر کو واضح کرنا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے بتایا کہ ہم ان تنظیموں کی مدد بھی کرتے ہیں جو دماغی صحت کے شعبے میں تحقیق، علاج اور بڑے پیمانے پر ملک گیر سروے کررہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply