جکارتہ:انڈونیشیا میں سونامی کی تباہ کاریاں جاری ہے، حادثات میں اموات 373ہوگئیں جبکہ ہزاروں زخمی اور سینکڑوں لاپتہ ہیں۔
انڈونشیا میں سونامی کی تباہی اور بربادی کی نئی داستانیں رقم ، جاوا اور سماٹرا میں قیامت برپا ہوگئی،زمین ملبے، کچلی ہوئی کاروں اور موٹر سائیکل اور تباہ شدہ اشیاء سے بھری ہے۔
سڑکوں کی بندش کے باعث امدادی کارروائیاں متاثر ہیں شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا،پینے کا صاف پانی میسر نہیں بچے بیمار ہونے لگے۔
ہیوی مشینری سے ملبہ ہٹانے کا کام اور لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے،کراکاٹوا آتش فشاں کے قریب ساحلی علاقوں میں نئے سونامی کے خطرے کے پیش نظرشہریوں کو دور رہنے کی ہدایت کردی گئی۔
پوپ فرانسس سمیت عالمی رہنماؤں کے اظہار افسوس کا سلسلہ جاری ہے، پوپ فرانسس نے دعائیں بھی کیں ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں