• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سپریم کورٹ:ریلوے اراضی سے متعلق تمام عدالتوں سےحکم امتناعی طلب

سپریم کورٹ:ریلوے اراضی سے متعلق تمام عدالتوں سےحکم امتناعی طلب

لاہور:سپریم کورٹ آف پاکستان نے ریلوے خسارہ ازخود نوٹس پر ریلوے اراضی سے متعلق تمام ہائیکورٹس اور ماتحت عدالتوں سے حکم امتناعی طلب کرلئے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دئیے کہ ریلوے کی اراضی تاحکم ثانی لیز یا ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قیام کیلئے استعمال نہیں ہوگی۔

پیر کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے ریلوے خسارہ ازخود نوٹس کی سماعت کی، اس موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ ریلوے کی اراضی  نہیں بلکہ وفاقی حکومت کی ملکیت ہے،ریلوے کی اراضی تاحکم ثانی لیز یا ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے قیام کیلئے استعمال نہیں ہوسکتی۔

وزیرریلوے شیخ رشید نے عدالت کو بتایا کہ ریلوے کی اراضی ریلوے کی ہے، اسے ریلوے کے مقاصد کیلئے ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

عدالت نے چکوال اور دیگر مقامات پر ریلوے کی اراضی سے تجاوزات ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 27دسمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisements
julia rana solicitors

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے عظیم کام کیا ہے،جنہوں نے کرپشن کی انکا محاسبہ ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply