کیو: سیاست دان کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ایجنٹ کہنے پر یوکرین کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے اراکین نے ایک دوسرے پر مکّوں کی بارش کردی اور ایوان باکسنگ رنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔
ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی جب اپوزیشن کے ایک رکن نیسٹر شفریچ نے یوکرینی سیاست دان کو روسی صدرپیوٹن کا ایجنٹ بنا کر پیش کیا جانے والا پوسٹر پھاڑ ڈالا۔
Advertisements
جس کے بعد پیپلزفرنٹ کے رکن یورپی بیریزا نے شفریچ پر حملہ کردیا، دونوں جانب سے مکّوں کی بارش کئی منٹ تک جاری رہی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں