• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دنیا میں بہت سی قوتیں پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کررہی ہیں: وزیر خارجہ

دنیا میں بہت سی قوتیں پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کررہی ہیں: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دنیا میں بہت سی قوتیں پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم ہم ترقی کی دوڑ میں آگے آنا چاہتے ہیں۔سینیٹ اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سینٹ کے تمام تحفظات پر کمیٹی کوبریفنگ دے چکا ہوں، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی قوتیں ہیں معاشی ترقی کیلئے پاکستان امن چاہتا ہے، کرتار پورکی راہداری کھول کر ہم نے مثبت پیغام دیا ہے، دونوں ملکوں کے پاس بات چیت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج کے بیان کی بات ہوئی، ہم پہلے بھی مذاکرات کر چکے ہیں، مذاکرات کی افادیت سے کسی نے انکار نہیں کیا، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی بھی مذاکرات کی بات کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کہنے کی حد تک سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے بھی کیے تھے، دو ایٹمی قوتیں جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتیں، وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلی تقریر میں امن کی بات کی تھی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے وزیراعظم پاکستان کو مبارکباد کا خط لکھا، ملاقات منسوخی کی بڑی وجہ بھارت میں انتخابات تھے، بھارت نے سوچا پاکستان کو کریڈٹ نہ ملے تو ایک دن پہلے کرتار پور کا سنگ بنیاد رکھ دیا جب کہ امرتسر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگے۔بھارتی وزیر خارجہ کو مدعو کیا تو جواب ملا مصروفیات ہیں نہیں آسکوں گی، ایسا نہیں کہا پاکستان ہندوستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، بہت سی قوتیں دنیا میں پاکستان کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم ہم ترقی کی دوڑ میں آگے آنا چاہتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply