• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان امن عمل آگے بڑھانے کیلئے ہرممکن تعاون کرے گا،وزیراعظم

پاکستان امن عمل آگے بڑھانے کیلئے ہرممکن تعاون کرے گا،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ پاکستان امن عمل آگے بڑھانے کیلئے ہرممکن تعاون کرے گا۔منگل کو وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان نے ابوظہبی میں امریکااورطالبان کے درمیان مذاکرات میں معاونت کی ، مذاکرات کے نتیجے میں افغان عوام کی 3دہائیوں کی مشکلات کے خاتمے اور قیام امن کیلئے دعا گو ہیں ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عمران خان نے مزید کہا کہ امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات اور امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان ہر ممکن تعاون کرتا رہے گا ۔یاد رہے کہ  ابوظہبی میں جاری مذاکرات میں امریکا اورطالبان کے ساتھ ساتھ افغانستان حکومت کے نمائندہ بھی شریک ہے۔مذاکرات میں عباس استنکزئی طالبان جبکہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد امریکا کی جانب سے نمائند گی کررہےہیں ، گزشتہ روز شروع ہونے والا مذاکرات کا سلسلہ 3روز تک جاری رہے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply