قطر کی سعودی فلائٹس پر پابندی کی تردید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قطر کے حاجیوں کو مکہ لے جانے والی سعودی ائیر لائنز کی فلائٹس پر پابندی کی تردید کرتے ہوئے قطر حکام نے اس حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دے دیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گذشتہ روز سعودی عرب ائیر لائنز نے کہا تھا کہ قطر کی انتظامیہ نے حاجیوں کو مکہ منتقل کرنے کے لیے ان کی شیڈول فلائٹ کو حماد انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی تھی۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے ریاض نے قطر کے حاجیوں کی سہولت کے لیے زمینی راستہ کھول دیا تھا اور دوحہ سے حاجیوں کو مکہ منتقل کرنے کے لیے سعودی عرب کی قومی ائیر لائنز کو بھی اجازت دے دی گئی تھی، اس اقدام کا مقصد قطر پر عائد سفارتی پابندیوں کو ایک ہفتے کے لیے اٹھانا تھا۔گذشتہ روز سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ’ایک روز قبل دستاویزات مکمل کیے جانے کے باوجود قطری انتظامیہ نے مسافر طیارے کو زمین پر اترنے کی اجازت نہیں دی‘۔حاجیوں کا معاملہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان مقابلے کی صورت اختیار کرنے لگا ہے جن کے سفارتی تعلقات پہلے ہی سے کشیدہ ہیں، جیسا کہ ایران سے قطر کے تعلقات کی وجہ سے سعودی عرب اور اس کے عرب اتحادیوں نے دوحہ کا سفارتی بائیکاٹ کردیا تھا، جو تاحال جاری ہے۔قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی ’کیو این اے‘ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے محکمہ شہری ہوا بازی کے حکام کا کہنا تھا کہ ’قطر کی جانب سے ان کے حاجیوں کو مکہ منتقل کرنے والی سعودی عرب کی فلائٹس پر پابندیوں کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ بے بنیاد ہیں‘۔قطر کے محکمہ شہری ہوا بازی کے حکام نے تصدیق کی کہ انہیں حاجیوں کی منتقلی کے لیے سعودی قومی ائیر لائنز کی جانب سے لینڈنگ سے متعلق درخواست موصول ہوئی تھی اور اسے ماضی کے طریقوں کے مطابق وزارت اسلامی امور کو بھجوایا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply