کرپشن کے خاتمے کا عالمی دن ۔۔۔ مہر ساجد شاہ

کرپشن کیا ہے؟ اور اسکی کیا کیا اقسام ہیں؟ اس پر کتابیں لکھی گئی ہیں، لیکن پھر بھی کرپشن کے اسباب اور اس کے ممکنہ سدباب کے بارے میں بہت اختلاف پایا جاتا ہے۔ کرپشن نہیں ہونی چاہئیے اس پر سب متفق ہیں لیکن کیسے؟ یہی سوال اس دن کو گزارنے میں صرف ہو جاتا ہے۔ آج تک کی پڑھی کتابوں اور حاصل شدہ معلومات کے مطابق سادہ الفاظ میں کم سے کم کرپشن “اپنا کام ذمہ داری سے نہ کرتے ہوئے اس میں کوتاہی کرنا کرپشن ہے۔” اس سے زیادہ کرپشن کی کوئی حد نہیں اور اس سے چھوٹی کوئی کرپشن نہیں۔ 

آج کے دن اگر ہم اپنے دائرہ اختیار میں کرپشن ختم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اس کے اسباب کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ دفتر اور کاروبار میں اپنے ملازمین یا ماتحت لوگوں کی بنیادی ضروریات کا حصول ممکن بنائیں ساتھ ہی نگرانی اور پڑتال کے قوانین سخت کریں۔ اپنی آسانی کے لئے اداروں اور محکموں میں رشوت لینے پر تیار بیٹھے لوگوں کا شکار نہ بنیں۔ تھوڑی تکلیف برداشت کریں قواعد کے مطابق کام کروائیں، پھر بھی رشوت پر مُصر فرد کی متعلقہ جگہوں پر شکایت ضرور کریں۔ آج نہیں تو کل یہ شکایات اپنا کام ضرور دیکھائیں گی۔ 

کرپش کے خاتمے کے لئے سب سے ضروری اور سب سے بڑا قدم اٹھائیں، اپنی ذات سے لپٹی ہر طرح کی کرپشن کو کھرچ دیں، اپنے کام بروقت ذمہ داری اور مکمل ہنر مندی سے انجام دیں۔ 

Advertisements
julia rana solicitors london

یقین کریں معاشرہ سے کرپشن کے خاتمہ کا سفر تیزی سے طے ہونے لگے گا۔ 

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply