• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نواز اور زرداری نے آخری دن جیل میں گزارنے ہیں،وزیراطلاعات

نواز اور زرداری نے آخری دن جیل میں گزارنے ہیں،وزیراطلاعات

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری نے اپنا آخری الیکشن لڑلیا،ان دونوں نے آخری دن تو جیل میں گزارنے ہیں۔

منگل کو اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ نوازشریف نے علاج کیلئے کروڑوں روپے سرکاری خزانے سے خرچ کئے،انہیں علاج کیلئے سرکاری خزانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ وزیراعظم عمران خان کو ایک ایک روپے کی فکر ہوتی ہے کہ کہاں خرچ ہورہا ہے۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

انہوں نےمزید  کہا کہ تحریک انصاف کیلئے اس وقت کوئی سیاسی چیلنج نہیں،پاکستان کی پہلے سیاسی قیادت بہت سطحی تھی جس سے ہر شعبے کو نقصان پہنچا، عمران خان کی 22سالہ سیاسی جدوجہد ہے،بھینسیں اور گاڑیاں فروخت کرنے پر تنقید کی گئی ، وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم کا آغاز کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراطلاعات نے کہا کہ ہماری حکومت کو گورننس اور معیشت کا چیلنج درپیش ہے ،ہمیں جو پاکستان ملا وہ معاشی طور پر کھوکھلا تھا، ایک ملک جہاں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں، صحت و تعلیم کا مسئلہ ہے وہاں مہنگی اشیادرآمد کی جارہی ہیں،اشرافیہ تھوڑا غریبوں کا بھی خیال کریں، ٹیکس کلچر کو پروان چڑھانا ہوگا، اخراجات میں کمی سے قومی خزانے کو فائدہ ہوگا۔

  • julia rana solicitors london
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com
  • julia rana solicitors
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply