کراچی: چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈی جی نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
منگل کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹر ی میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سینئر وکیل سلمان حامد کو نیب کے نوٹس کے معاملے پر وکلاء کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس نے ڈی جی نیب کو نوٹس جاری کردیا اور ڈی جی نیب کو 3 بجے کراچی رجسٹری میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ نیب کا نوٹس غیر قانونی ہے، کالعدم قرار دیا جائے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں