سکولوں کو مفت فراہم کی جانیوالی کتابیں چوری

پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے سکولوں کو مفت فراہم کی جانے والی کتابوں کے چوری ہونے کے حوالے سے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے۔مقدس ایوان سکولوں کو مفت دی جانیوالی لاکھوں روپے مالیت کی کتابوں کے غائب ہونے پر تشویش کا اظہار کرتا ہےسکولوں کو دی جانے والی مفت کتابوں میں گھپلے قابل مذمت ہیں اس سے کئی طلبہ کتابوں سے محروم رہیں گے اور ان کی تعلیم بھی متاثر ہو گی۔لہذا اس مقدس ایوان کے اراکین کی متفقہ رائے ہے کہ کتابوں کی چوری پر تحقیقات کروائی جائے اور ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply