• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سپریم کورٹ نے کراچی میں 6 منزلہ سے بلند عمارتوں کی تعمیرات کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ نے کراچی میں 6 منزلہ سے بلند عمارتوں کی تعمیرات کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ نے شہر میں 6 منزلہ سے زائد بلڈنگز کی تعمیرات پر پابندی سے متعلق اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں شہر میں 6 منزلہ سے زائد عمارتوں کی تعمیر پر پابندی سے متعلق ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے مختصر سماعت کے بعد شہر میں 6 منزلہ سے زائد بلڈنگز کی تعمیرات پر پابندی سے متعلق اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور ساتھ ہی شہر میں قانون کے مطابق تعمیرات جاری رکھنے کا بھی حکم دیا۔عدالت نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کے مطابق ہائی رائز تعمیر کرسکتے ہیں۔اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ چلیں انڈسڑی کے ساتھ بحریہ ٹاؤن کو بھی فائدہ ہوجائے گا۔واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے 6 ماہ قبل کراچی میں 6 سے زائد منزلہ عمارتوں کی تعمیرات پر پابندی عائد کی تھی جسے بلڈرز کی نمائندہ تنظیم نے عدالت میں چیلنج کیا تھا جب کہ پابندی کےخلاف بلڈرز نے کراچی میں احتجاج بھی کیا تھا۔دوسری جانب عدالتی فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آباد کے وفد نے کہا کہ آج عدالت نے پابندی ہٹادی ہے، 2 سال سے لگی پابندی ختم ہوگئی ہے، اب قانون کے مطابق بلڈنگز بنیں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

آباد کے وفد کا کہنا تھاکہ 500 سے زائد پروجیکٹ اور ایک ہزار بلین مالیت کی سرمایہ کاری رکی ہوئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply