• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اوورسیز پاکستانی فون لا سکتے ہیں، اضافی فون پر ٹیکس ہوگا: فواد چوہدری

اوورسیز پاکستانی فون لا سکتے ہیں، اضافی فون پر ٹیکس ہوگا: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی اپنے ہمراہ ایک فون لا سکتے ہیں اس پر ٹیکس نہیں ہوگا البتہ اضافی فون پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london
وفاقی وزیر اطلاعات نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم 2 ارب ڈالر کے موبائل درآمد کر رہے ہیں اس پر ٹیکس نہیں لگائیں گے تو کیسے چلے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے تاہم مہنگے فون پر 38 فیصد ٹیکس ہے، اس سے زیادہ مناسب ٹیکسیشن کیا ہوگی، ٹیکس کلچر کو اپنانا ہوگایاد رہے کہ حکومت کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے لائے گئے فون پر ٹیکس لگانے پر شدید تنقید کی جارہی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply