اللہ میاں واٹس ایپ پہ آؤ
یا فیس بک کا اکاؤنٹ بناؤ
اپنا ہر اک سٹیٹس ڈالو
خموشی سے سب کچھ نا سنبھالو
کبھی تو کوئی کام لیٹ کرو
کُن بولو تو اپ ڈیٹ کرو
ہر ملحد کو مینشن کرو
دور ہماری ٹینشن کرو
یہ دنیا تجھ سے چلتی ہے
فیکون پہ ہی تو پلتی ہے
پر شاید تم سے جلتی ہے
اس لیے بغاوت کرتی ہے
پر تو تو سب کا خالق ہے
اپنے منکر کا بھی رازق ہے
جو کہتے ہیں ثبوت تو لاؤ
اپنا رب ہم کو بھی دکھلاؤ
پر یہ کب کیسے ممکن ہے
کائنات کی صدائے فیکون پر
سورج، سیاروں ، نجوم تک
یونیورس سے ملٹی ورس
وائرس، ایٹم، جرثوم تک
ہر بات میں ان کو ٹیگ کریں
جو خود سے اتنا ڈرتے ہیں
کہ خود کو بلاک نا کر ڈالیں
تیرا واٹس ایپ دیکھ کر ہی
خود کو ہی ہلاک نا کر ڈالیں
واٹس ایپ، ٹوئٹر ، فیس بک پر
مالک کا اکاؤنٹ کیا کرنا
کاغذ ، قلم، کی پیڈ پر
بے وجہ کی جنگ اب کیا کرنا
مانا کہ تو ہی شافی ہے
جو دیکھ کر بھی اندھا رہے
اس کی بینائی کے لیے
بس طور کا سرمہ کافی ہے۔۔۔!
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں