• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پیشی: گلو بٹ نے طاہرالقادری کو گلے لگا لیا

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پیشی: گلو بٹ نے طاہرالقادری کو گلے لگا لیا

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران توڑ پھوڑ میں ملوث گلوبٹ نے سپریم کورٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہرالقادری کو گلے لگالیا۔پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہرالقادری سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ آئے تو وہاں موجود گلو بٹ نے اچانک انہیں گلے لگالیا اور طاہرالقادری نے گلوبٹ سے مصافحہ بھی کیا۔ تاہم پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے گلوبٹ کو پیچھے دھکیل دیا۔ گلوبٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے روز لاہور میں منہاج القرآن کے دفتر کے باہر توڑ پھوڑ کی تھی۔سپریم کورٹ کے باہر طاہرالقادری سے صحافیوں نے سوال پوچھا کہ کیا آپ کو ماڈل ٹاوٴن کیس میں انصاف ملنے کی امید ہے؟ جس پر طاہرالقادری نے جواب دیا انشاللہ آج انصاف ملے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے سیاسی کزن عمران خان اب وزیراعظم ہیں، آپ کو تبدیلی نظر آرہی ہے؟،جس پر طاہرالقادری نے کہ یہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے فیصلے پر ہے، اگر اس میں انصاف مل گیا تو واقعی تبدیلی آگئی ہے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply