ایک جھوٹ اور سہی۔۔۔۔۔۔۔۔چوہدری عبدالمنان

کتنا میٹھا لہجہ تھا اُسکا ۔۔ بالکل شہد کے جیسا اور بالکل ویسا جو کانوں میں رس گھول دے ۔۔

پھر میں اُسکی باتیں سُنتے سُنتے محو سا ہوجاتا تھا ۔۔ دُنیا و مافیہا سے بے خبر ۔۔

حالانکہ مُجھے معلوم ہوتا تھا کہ وہ جھوٹ بول رہی ہے ۔۔ بالکل سفید جھوٹ ۔۔

لیکن اتنی کشش کہ اُس پہ سچ کا گُمان تھا ۔۔

اور میں دل کا مارا چاہے کُچھ لمحے کو ہی، یقین کرنے پر مجبور ہوتا تھا ۔۔

بقول کنفیوشـ  ’’عورت ارادی طور پر جھوٹ نہیں بولتی بلکہ یہ اُس کی فطرت ہے‘‘

بس یہی وجہ تھی کہ مُجھے اُس کا جھوٹ بولنا بُرا نہیں لگتا تھا،

کُجا یہ کہ مُجھے اُس کا جھوٹ بولنا بے حد پسند تھا۔

یوں بھی میں ایک عورت کی فطرت کہ جس فطرت پہ وہ پیدا کی گئی اُس سے کیوں کر لڑ سکتا تھا ۔۔

Advertisements
julia rana solicitors

اور سونے پہ سُہاگہ یہ کہ ❞ میں اُس سے مُحبت کرتا تھا ❝۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply