• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن سیاسی جماعتوں کو کھٹکنے لگا

کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن سیاسی جماعتوں کو کھٹکنے لگا

کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن سیاسی جماعتوں کو کھٹکنے لگا، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم، سب ہی تنقید کے نشتر برسانے لگے۔کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں سیاسی روڑے،ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے کارکن سخت ردعمل دینے لگے۔سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن شروع ہوا تو ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی پر سازش کا الزام لگادیا۔ساتھ ہی دھمکی دی کہ گھر گرانے سے قبل ہماری لاشوں سے گزرنا ہوگا،میئر کراچی بھی مستعفی ہوجائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے بیروزگاری بے گھر ہونے کی بات کرکے سپریم کورٹ کا دروازہ کھکھٹانے کا کہا۔جماعت اسلامی بھی آپریشن کیخلاف  سڑکوں پر نظر آئی ، اور چند روز قبل وزیراعلیٰ ہاؤس، میئر کراچی کے دفتر  کے گھیراؤ کی دھمکی دی۔اُدھر کئی شہریوں نے کہا آپریشن کی آڑ میں لوگوں کو بیروزگار کیا جارہا ہےتو بیشتر شہری تجاوزات کے صفائے کو خوش آئند قرار دیتے رہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران شہر کے بیشترعلاقوں سے سینکڑوں تجاوزات کا خاتمہ کیا جاچکا ہے،جس کیلئے کے ایم سی، کے ڈی اےایس بی سی اے کا عملہ سرگرم ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply