• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • پاکستان کو آخر کار شدید مالی بحران میں دھنسا دیا گیا۔۔۔۔۔نذر محمد چوہان

پاکستان کو آخر کار شدید مالی بحران میں دھنسا دیا گیا۔۔۔۔۔نذر محمد چوہان

ایسا متوقع تھا اور بالکل ہونا تھا ۔ جس دن اسد عمر نے وزیر خزانہ کا حلف لیا تھا ، میں پہلا شخص تھا جس نے اس کی وجہ سے تباہی کا عندیہ دیا ۔ اس ایک دن میں مجھے درجنوں یوتھیوں نے ٹویٹر اور فیس بک سے unfollow کیا ۔ ان کا یہ اقدام بنتا تھا، ان کے نزدیک عمران ایک فرشتہ اور اس کی ٹیم ارسطو کی اولاد ۔ ہم برصغیر کے لوگ خواہ شادی ہو ، پیار محبت یا کاروبار ، بہت دل پھینک ثابت ہوئے ہیں اور پھر یوٹرن کو نہ صرف ہضم کرتے ہیں بلکہ justify بھی ۔ اتنی حماقت تو مشہور پیار کی داستانوں لیلی مجنوں اور ہیر رانجھا میں بھی نہیں پڑھنے کو ملتی ۔

دراصل پیپلز پارٹی ، نون لیگ اور پی ٹی آئی ایک ہی بدمعاش اشرافیہ پر مبنی ہے ۔ ایک رشتہ دار ، بھائی  ایک جماعت میں اور دوسرا دوسری میں ۔ اسد عمر کے باپ نے فوج کو لُوٹا ، اسد عمر نے اینگرو کو اور زبیر عمر نے نواز شریف کے ساتھ ملکر ریاست کو ۔ پچھلے دنوں جاپان میں نسان گاڑیاں بنانے والی کمپنی کے چیرمین کارلس گوشن کو گرفتار کیا گیا ۔ اسے ٹوکیو کی جیل کے سات مربع میٹر کے کمرے میں رکھا گیا ہے ۔ غسل خانہ کمرے کے بیچ ، کھڑکی اونچی جس سے وہ دیکھ نہیں سکتا ۔ کمرہ یخ ٹھنڈا۔ گوشن کے پاس فرانس ، لبنان اور برازیل کی نیشنیلٹی ہیں ۔ اسے دنیا کے highest paid چئیرمین میں گردانا جاتا ہے ۔ وہ جب فرانس سے اپنے پرائیویٹ جیٹ سے ٹوکیو لینڈ کیا تو اسے گرفتار کیا گیا تھا ۔ اس پر الزام اپنی مراعات جاپان کے  سکیورٹی کمیشن سے چھپانا ہے جو کہ  پچاس ملین امریکی ڈالر کے قریب ہیں ۔ اس کا دفاع ہے کہ  یہ مراعات ابھی کمپنی سے سیٹلمنٹ کے انتظار میں تھیں اس لیے نہیں بتائیں ۔ پوری سامراجی مغربی دنیا گوشن کے ساتھ رویہ پر سراپا احتجاج ہے لیکن جاپان ٹس سے مس نہیں۔ بلکہ اگر دس تاریخ کو گوشن پر دوسرا چارج لگا تو گوشن کرسمس اور نیو ائیر اسی دڑبا نما کمرے میں ہی گزارے گا ۔ یاد رہے نسان نے پہلے مٹسوبیشی کمپنی کو لیا اور اب رینالٹ کے چکر میں تھی اور بعض مبصرین اسں رینالٹ کے ٹیک اور کو گوشن کی مناپلی والی سوچ گردانتے ہیں جس لالچ نے اسے مروا دیا ۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایک  روز پہلے پاکستان میں ایک  ایس پی کو نیب نے گرفتار کیا ۔ اس پر الزام ہے کے جب وہ ڈی پی او گجرات تھا تو اس نے ۷۰ کروڑ کی جائیدادیں بنائیں ۔ اس کی ٹوٹل ورتھ کئی  ارب روپے بتائی  جاتی ہے ۔ کل ہی پاکستان میں ڈالر ۱۴۵ کی سطح پر پہنچا اور یوتھیوں نے پھر اسد عمر کر یہ کہہ  کر چُوما چاٹا کہ  دراصل نواز حکومت نے اسے زبردستی کم رکھا ہوا تھا ۔ اگر یہ سچ ہے تو بہت اچھا تھا ۔ چین نے پچھلے بیس سال سے اپنے رینینمبی کی قیمت جعلی طور پر ڈالر کی نسبت بڑھا کے رکھی ہوئی  ہے ۔ باوجود اس کے کہ چین کی exports حد سے زیادہ ہیں ۔ کرنسی ڈیویلویشن تو فائدہ ہی ایکسپورٹ میں دیتی ہیں
پاکستان کی بربادی اس کے حکمران دیدہ دانستہ طور پر کر رہے ہیں ۔ کل ہی فاٹا کے دو پشتون ممبر قومی اسمبلی کو گرفتار کیا گیا اور فوج نے یوتھیوں کو جو پٹی پڑھائی  وہی چلائی  گئی  ۔ میرا خیال ہے اس سے موزوں وقت نہیں کہ  حمودالرحمان کمیشن رپورٹ آرمی چیف اور عمران خان پر پڑھنا فرض کی جائے حضرت ثاقب نثار کی موجودگی میں ۔ ہم نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا۔ لوگوں کے دل جیت کر اسلامی فتوحات ہوئی  تھیں ، نہ کہ  طاقت کے زور پر ۔ ہم استحصال ختم کرنے کی بجائے استحصال در استحصال پر تُلے ہوئے ہیں ۔ دس لوگوں سے کہاں میں مارچ میں ۲۰۰ ارب ڈالر نکلوانے کی آفر دے رہا تھا اور آج ایس پی لیول کے لوگ اربوں کے کھیل میں ملوث پائے گئے ہیں ۔ بحریہ اور ڈی ایچ ایز میں دس فیصد گھر ایس ایچ او سے لے کر آئی  جی تک کے افسروں کے ہیں ۔ عمران خان نے نہ ٹیکس چوروں کو پکڑا ، نہ رشوت لینے والوں کو اور نہ استحصالیوں کو ، اُلٹا بلکل پرانی روایات کے مطابق کڑوروں روپیہ اس اشتہار پر داغ دیا “ہم مصروف تھے” بہتر ہوتا فرماتے “ہم سب چور ہیں ، اور ہمیں چوروں سے پیار ہے لہٰذا ان سے پیار میں پچھلے سو دن مصروف رہے “
اچھی سوچ کے نوجوانوں کو انقلاب لانا ہو گا ، وگرنہ وہ بھی جلد ، سب زندہ لاشیں بن کر ، نئے پاکستان کا ایندھن ہوں گی ۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”پاکستان کو آخر کار شدید مالی بحران میں دھنسا دیا گیا۔۔۔۔۔نذر محمد چوہان

  1. ن.م چوہان صاحب کا بے لاگ تبصرہ موجودہ صورت حال کی درست تصویر کشی ھے.سر ھم جیسے حساس لوگ انتہای ڈپریشن کا شکار ھیں.کرپشن کرپشن کرپشن سن سن کر کان پک گیے ھیں.انتقام میں اندھے لوگوں سے خیر کی توقع عبث ھے.خدا ھم پر رحم فرمایے ھمارے لیے دعا کیجیے گا شکریہ دعا گو. فاروقی
    لاھور پاکستان

Leave a Reply