• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کامریڈ فانوس گجر کی وفات جبر کی تمام صورتوں کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کا عظیم نقصان ہے ,مشتاق علی شان

کامریڈ فانوس گجر کی وفات جبر کی تمام صورتوں کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کا عظیم نقصان ہے ,مشتاق علی شان

کراچی( پ ر) ’’نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن ‘‘ (NTUF)کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ناصر منصور، ’’ ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن ‘‘
(HBWWFF)کی مرکزی جنرل سیکریٹری زہرا خان اور ’’ انقلابی آدرش فرنٹ ‘‘ کے رہنما مشتاق علی شان نے ’’ عوامی ورکرز پارٹی ‘‘ کے مرکزی رہنما کامریڈ فانوس گجر کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور رنج والم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات سے ملک کا محنت کش طبقہ ، دہقان اور جبر کا شکار عوام اپنے ایک مخلص ساتھی سے محروم ہو گئے ہیں ۔وہ طبقاتی وقومی جبر ،سامراجیت ،آمر یت اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کرنے والے ان رہنماؤں میں سے تھے جن پر کبھی مایوسی اور قنوطیت غالب نہیں آئی ۔کامریڈ فانوس گجر کی جدوجہد کئی ایک دہائیوں پر محیط ہے ، جس کی پاداش میں انھوں نے قید وبند کی صعوبتوں کا سامنا کیا. وہ مختلف اوقات میں بائیں بازو کی مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ رہے اور اپنی آخری سانسوں تک استحصال کے شکار طبقات اور محنت کار عوام کی نجات کی جدوجہد کرتے رہے ۔ ان کے وفات ملک میں جبر کی تمام شکلوں کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کا عظیم نقصان ہے جس کا مدوا نہ ہو سکے گا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply