انٹارکٹیکا میں اہرام مصر طرز کی چوٹی نے ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہرین کو سیٹلائٹ امیج سے انٹارکٹیکا کی ایک چوٹی کی تصویر ملی ہے جو بالکل اہرام مصر جیسی ہے۔ ماہرین پریشان ہیں اتنے سرد علاقے میں یہ چوٹی کسی انسان نے باقاعدہ تراش کر بنائی ہے یا قدرتی طور پر ایسی تھی۔ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے ایک کمزور تھیوری موجود ہے کہ ممکن ہے کہ یہ کام نازی فوجیوں نے کیا ہو کیونکہ انہوں نے 1939میں ایک خفیہ مشن کے دوران اس علاقے میں قیام کیا تھا، تاہم اس بات میں زیادہ سچائی کا امکان نہیں کیونکہ نازی فوجیوں نے انٹارکٹیکا میں قیام کیلئے ممکنہ طور پر بیس بنائے ہوں گے۔ انہیں اہرام مصر کی طرز پر چوٹی کو تراشنے کی کوئی ضرور ت نہیں تھی۔ ماہرین کے مطابق اہرام مصر سے مشابہہ رکھنے والی اس چوٹی پر مزید تحقیق کی جائے گی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں