رشی کپور کی پاکستان سے اہم درخواست

بھارتی اداکار رشی کپور نے پاکستانی حکومت سے پشاور میں موجود اپنا آبائی گھر میوزیم میں بدلنے کی درخواست کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رشی کپور نے پاکستانی حکومت سے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے قصہ خوانی بازار میں موجود اپنے آبائی گھر کو میوزیم میں بدلنے کی درخواست کی ۔ بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری کے سلسلے میں آئے بھارتی صحافیوں سے پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ رشی کپور کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے اداکار رشی کپور کی درخواست پر فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں رشی کپور کے پردادا بیشیسور ناتھ کپور نے گھر تعمیر کیا تھا جسے کپور حویلی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ بعد ازاں کپور فیملی تقسیم کے بعد بھارت منتقل ہوگئی تاہم ان کا گھر اب بھی پاکستان میں موجود ہے۔ یاد رہے کہ اداکار رشی کپور کئی بار پاکستان دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ 65 برس کا ہوچکا ہوں اور مرنے سے پہلے ایک مرتبہ پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply