2.0 پہلے روز 110کروڑکمانے میں کامیاب

بھارتی سپر سٹار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم 2.0 نے ریلیز کے پہلے روز کھڑکی توڑ بزنس کرتے ہوئے دنیا بھر سے 110 کروڑ کی کمائی کی ہے۔ سائنس فکشن فلم 2.0 کا انتظار شائقین بے چینی سے کر رہے تھے جبکہ ریلیز سے قبل امید کی جارہی تھی کہ فلم کئی ریکارڈز بنائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم 2.0 نے ریلیز کے پہلے روز کھڑکی توڑ بزنس کیا  اور دنیا بھر سے 110 کروڑ کی رقم بٹور لی۔ بھارتی فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش کے مطابق 2.0 کے ہندی ورږن نے ریلیز کے پہلے روز 20 کروڑ 25 لاکھ کی کمائی کی۔ جبکہ وامسی کاکا اورسریدھر پلائی تجزیہ نگاروں نے دیگر ریاستوں کے بزنس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا 2.0 نے شمالی انڈیا میں 21 کروڑ، تامل ناڈو میں 20 کروڑ، تیلگو ریاست میں 19 کروڑ، کیرالا میں 5 کروڑ 5 لاکھ اور کرناٹکا میں 8 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ بیرون ممالک کے بزنس کے ساتھ فلم ریلیز کے پہلے روز مجموعی طور پر 110 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی ہے۔ ساڑھے 5 سو کروڑ کے میگا بجٹ سے بننے والی فلم 2.0 کے ریلیز سے قبل ہی سیٹلائٹ، ڈیجیٹل اور ڈسٹری بیوشن حقوق  370 کروڑ میں فروخت ہوچکے ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply