سابق امریکی صدر جارج بش سینئیر انتقال کرگئے

واشنگٹن: سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش سینئر 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔  مرھوم کی وفات کی تصدیق ان کے صاحبزادے جارج ڈبلیو بش نے کی۔

جارج بش سینئر امریکا کے 41 ویں صدر رہ چکے ہیں۔ وہ 1989 سے 1993 تک اس عہدے پر فائز رہے۔ ان کے صاحبزادے جارج ڈبلیو بش نے بھی 42 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں

بش سینئر اس سے قبل 1981 سے 1989 تک صدر رونالڈ ریگن کے نائب بھی رہ چکے تھے۔ 1976  تا 1977 میں جارج بش سینئر سینٹرل انٹیلی جنس ڈائریکٹر کے عہدے  پر فائز رہے، جبکہ 1971 تا 1973 تک انہوں نے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کے فرائض انجام دیئے۔

جارج بش سینئر نے 4 دہائیوں سے جاری سرد جنگ کے خاتمے میں اہم کردار کے ساتھ ساتھ سویت یونین کے ٹوٹنے پر ایٹمی خطرات کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کویت سے عراق کو نکالنے کے لیے عالمی اتحاد بھی بنایا تھا۔ رواں برس اپریل میں جارج بش سینئر کی اہلیہ باربرا بش کا بھی انتقال ہوا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply