مکالمہ۔۔۔ سفر جاری ہے

دوستو، ایک نئے لے آوٹ اور کچھ تبدیلیوں کے ساتھ “مکالمہ” پھر حاضر ہے۔ یہ ٹیسٹ ٹرانسمیشن ہے اور ابھی بہت کچھ باقی ہے۔ لیکن اب اور صبر نا آپ سے ہوتا ہے نا ہم سے۔ البتہ درخواست ہے کہ غلطیوں کی نشاندہی کرتے جائیں۔

کچھ دن تک سائیٹ بند رکھنے کیلیے معذرت۔ ان دنوں میں جہاں مجھے یہ احساس ہوا کہ ہم ادارتی ٹیم کے لوگ مکالمہ کو کس قدر وقت دے رہے تھے، ساتھ ہی یہ بھی اندازہ ہوا کہ مکالمہ آپ قارئین کی زندگی کا کس قدر اہم حصہ بن چکا۔ مصنفین اور قارئین نے ان تین چار دنوں میں سوالات اور کنسرن شو کر کے مجھے احساس دلایا کہ مکالمہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو رہا ہے کہ لوگ اسے فقط ایک وقت گزاری کی شے نہیں سمجھتے بلکہ اسے اپنی زندگیوں کا حصہ بنا رہے ہیں، اس سے سیکھ رہے ہیں اور خود کو مکالمہ سمجھ کر مکالمہ کا حصہ بن کر، مکالمہ کیلیے پریشان بھی ہوتے ہیں اور خوش بھی۔

ورڈپریس میں بنی سائیٹس کے کچھ مسائل ہوتے ہیں۔ محترم طلحہ فاروقی کے مشورے پر سائیٹ کو کسٹم میڈ بنوایا گیا ہے۔ ایک انٹرنیشنل کمپنی کے ساتھ کام کرنے کے باوجود مجھے یہ اندازہ ہوا کہ ڈیویلپر کا “وسا” بھی کبھی نا کھائیں۔ پھر بھی یہ خوبصورت سائیٹ بنانے پر سپسٹیک اور انکی ٹیم کا شکریہ۔ امید ہے کہ کچھ مسائل جو ابھی باقی ہیں، جلد حل ہو جائیں گے۔

رائیٹر کو ایک اونرشپ دینے کیلیے یوزر اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں۔ رائیٹر اپنی تحریر خود اپلوڈ کرے گا۔ جس کے بعد یہ ایڈیٹر پینل کے پاس آ جائے گی جو اسے ایڈٹ کر اپلوڈ کر دے گا۔ یہ طریقہ گو نیا ہے، شاید شروع میں مشکل بھی لگے؛ مگر یہ مل کر کام کرنے کا طریقہ ہے اور دراصل وقت اور محنت کی بچت ہے۔ ہر نئی شے شروع میں مشکل لگتی ہے مگر یقین کیجیے اس کا فائدہ ہی ہو گا۔

اسکے علاوہ اب قارئین اب سبسکرائب بھی کر سکتے ہیں۔ پیج کے اخیر(فوٹر) میں دیکھیے تو سبسکرائب کی آپشن ہے۔ سبسکرائبر کو ہر نئے مضمون کی ای میل جائے گی اور وہ تحریر پڑھ سکے گا۔

اسکے علاوہ، مکالمہ کا یو ٹیوب چینل “مکالمہ ٹی وی” کے نام دے بنا دیا گیا ہے۔ اب اس کو اپڈیٹ رکھا جائے گا۔

محترم طاہر یاسین اور اظہر کمال(ژاں سارتر) باقاعدگی سے اداریہ لکھیں گے تاکہ ہم اہم موضوعات پر ادارتی نقطہ نظر پیش کر سکیں۔

دوستو مکالمہ شروع سے ریٹنگ ریس میں نہیں رہا مگر آپ کی محبتوں نے اسے فقط چھ ہفتوں میں پہلی دو ہزار سائیٹس میں پہنچا دیا۔ مکالمہ کا گروپ اس وقت شاید سائیٹس کے بڑے تین گروپس میں سے ہے جہاں چھ ہزار سے زائد لوگ روز سیکھتے اور سکھاتے ہیں۔ فقط سات ایڈمنز کے ساتھ یہ گروپ کامیابی سے چلانے پر میں ذاتی طور پر گروپ ایڈمنز کا مشکور ہوں۔ سائیٹ کا کام بھی بڑھ گیا ہے، ہمارے محنتی ادارتی ٹیم(موسیو، حافظ، محمود، طاہر، انعام) پر بھی بوجھ زیادہ تھا۔ سو معروف ایڈیٹر لالہ صحرائی ہمارے ساتھ شامل ہوے ہیں۔ انکو خوش آمدید۔ انکی دبنگ مونچھوں کو دیکھ کر یقین ہے کہ وہ گبھرا کر بھاگیں گے نہیں بلکہ ہمکو بھی بھاگنے نہیں دیں گے۔ ہماری ایگزیکٹو کونسل کا بھی شکریہ کہ مسلسل باہم مشوروں سے آئیڈیاز نکالتی ہے۔ہمارے مصنفین کا شکریہ جو بغیر کسی معاوضے کے مکالمہ کا حصہ ہیں اور آپ سب کا شکریہ جو ہماری محنتوں کو قبول کرتے ہیں۔ ارے ہاں، جولیا اینڈ رانا سولسٹرز کا بہت شکریہ جو سائیٹ کے سب اخراجات برداشت کر رہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

میرے رب کا شکر ہے کہ اس نے میرے ایک اور خواب کو تعبیر بھی بخشی اور کامیاب بھی کیا۔ الحمداللہ ۔ مجھے یقین ہے کہ مکالمہ ایک روایت بن کر قائم رہے گا۔ اسی دیپ سے اور چراغ جلیں گے اور ہم نا سہی ہماری آئندہ نسل وہ پاکستان دیکھے گی، جس میں محبت ہو گی، برداشت ہو گی، مکالمہ ہو گا۔

Facebook Comments

انعام رانا
انعام رانا کو خواب دیکھنے کی عادت اور مکالمہ انعام کے خواب کی تعبیر ہے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply