• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان اور بھارت کو امن کا کوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے: شاہ محمود قریشی

پاکستان اور بھارت کو امن کا کوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو امن کا کوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔کرتارپور کوریڈور تقریب کیلیے پاکستان آنے والے بھارتی صحافیوں نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ بھارتی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان 70 سال سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے جس میں ہمارے 75 ہزار افراد شہید ہوئے اور 123 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردی ختم کرنے کیلیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، خطے میں پائیدار ترقی امن سے وابستہ ہے، پاکستان اور بھارت خطے کے اہم ممالک ہیں، دونوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سمیت مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے، بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلیے پاکستان کے تمام ادارے اور جماعتیں متفق ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم مشرقی اور مغربی سرحد پر امن اور بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت مذاکرات سے مسائل حل کرسکتے ہیں، بات چیت کے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ماضی کو بھول کر مسائل کے حل کیلیے آگے بڑھنا ہوگا، کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل بات چیت سے چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت کو پائیدار امن کا کوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے، سارک ممالک کا خطے میں اہم کردار ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply