• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کی ٹیکس معلومات شیئر نہیں کرسکتے’

‘وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کی ٹیکس معلومات شیئر نہیں کرسکتے’

اسلام آباد: ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بارے میں ٹیکس معلومات شیئر نہیں کرسکتے۔ ڈاکٹراقبال کا اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ وہ علیمہ خان کے بارے میں کوئی بات نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے پر جرمانہ ختم کرنے سے ساڑھے تین لاکھ افراد کو رعایت ملے گی۔ تاہم تاخیر سے گوشوارے جمع کرانیوالے تنخواہ دار طبقے کو آڈٹ سے بھی چھوٹ دی گئی ہے۔اس موقع پر ممبر ایف بی آر حامد الحق کا کہنا تھا کہ فوج میں ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا رجحان بہت زیادہ ہے اور ماہانہ39  کروڑ 30  لاکھ روپے کا ٹیکس جمع کرایا جاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply