وقار ذکاء پاکستان کا ایک جانا پہچانا نام ہیں، گزشتہ دنوں انہوں نے ہوائی جہاز میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا ایک چھوٹا سا انٹرویو کیا تھا جس میں ‘ڈیم فنڈ’ کے حوالے سے بات کی گئی تھی۔وقار ذکاء کے ایک سوال پر چیف جسٹس نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ڈیم پاکستان کے لئے ناگزیر ہے اور آنے والے وقت میں پاکستان میں پانی کی شدت سے کمی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں میں پانی کی اہمیت کے حوالے سے شعور بیدار ہورہا ہے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اگر ہم نے پانی کی اہمیت کو نہ سمجھا اور اس کی ٹھیک طرح سے مینجمنٹ نہ کی تو بڑھتی ہوئی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے آنے والے وقتوں میں شدید پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔چیف جسٹس نے بتایا تھا کہ یو کے یا کسی بھی ملک میں ‘ڈیم فنڈ ریزر’ میرا مقصد نہیں تھا بلکہ میرا مقصد اسے ایک کیمپین بنانا تھا۔چیف جسٹس نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ ہم ڈیم ضرور بنائیں گے، اس حوالے سے ان کے دماغ میں کوئی شک والی بات نہیں ہے۔چیف جسٹس کے انٹرویو کی اس ویڈیو سے وقار ذکاء نے فیس بک کے ذریعے 15 سو ڈالرز کمائے جو انہوں نے گزشتہ روز چیف جسٹس کے حوالے کردیئے، ویڈیو دیکھیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں