ہمیں تو قائل‌ کیا‌ جا‌ چکا ہے۔۔۔۔محمد افکار

امریکہ صدام کو ہٹا کر عراق کو برباد کرنا چاہتا تھا ہم جانتے تھے لیکن ہمیں قائل کیا جاچکا تھا کہ وہ ایک فوجی آمر ہے جس نے اپنے ہی بے گناہ لوگوں کو قتل کیا تب ہم نے اس کے خلاف جدو جہد کی، نتیجتاً صدام سے نجات مل گئی  اور لاکھوں لوگ لقمہ اجل بن گے، عراق نامی ریاست ختم ہوگئی اور اب وہاں ایک مجحول سا ڈھانچہ ہے۔ جیسے امریکہ مصنوعی تحفظ دے رہا ہے  اور عراق میں مستقل امن کا مستقبل غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے۔ معمر قذافی امریکہ کی آنکھ کو کھٹکتا تھا اس لئے معمر قذافی کو ہٹانا امریکہ کے لیے یہ  کانٹا نکالنا بہت ضروری تھا۔
اب لیبیا کے نام پر وہاں ایک صحرا رہ گیا ہے ۔ جس پر اب کسی کی حکومت نہیں اور نہ ہی دور دور تک امن کا نام و نشان ہے ۔ٹھیک ہے امریکہ بشار الاسد کے خلاف لڑ رہا ہے لیکن اس کا کیا کریں کہ وہ ایک شیعه ہے جس نے بے گناہ سنی کا قتل کیا وہ ایک غاصب حکمران ہے۔نتیجے میں  ہم سے 46 فیصد علاقہ چھین چکے ہیں 6 لاکھ لوگ مرے، آدھی آبادی شام چھوڑ کر جاچکی ہے۔اور بشار سے آزاد ہونے والے علاقوں کی باہمی چھینا جھپٹی جاری ہے۔

یہ سچ ہے  کہ بظاہر امریکہ اور اس کے تمام حواریوں کے نشانہ پر پاک فوج ہے۔ انڈیا اور اسرائیل کے نشانہ پر بھی پاکستانی فوج ہے۔ ملحدین اور خوارج بھی پاک فوج کے خلاف اپنی جنگ کر رہے ہیں ۔ لیکن پاک فوج نے تین بار جمہوریت کو روندا ،فاٹا اور کراچی میں آپریشنز کیے جنگ زدہ علاقوں میں کرفیو لگاتی ہے اور لوگوں کی چیکنگ کرتی کیونکہ غیر معمولی حالات میں غیر معمولی فیصلے کرنے ہی پڑتے ہیں ۔ مگر ہمیں تو قائل کیا جاچکا ہے  کہ تمام فساد کی جڑ پاک فوج ہے۔ ہم اس کے خلاف بھی لڑ رہے ہیں کیونکہ پاک فوج اگر شکست کھاتی ہے   تو افغانستان میں بیٹھا 10,000 ہزار کا داعشی لشکر قبائلی علاقوں کی طرف یلغار کرے گا۔ افغان فوج کچھ علاقوں پر قبصہ کر کے لوٹ مار کرے گی۔انڈیا کشمیر، کراچی لاہور سمیت کئی علاقے لے لے گا اور امریکہ پاکستان کے نیوکلیئر ہتھیاروں کو تحفظ دینے کے لئے اسلام آباد اور روالپنڈی پر قبضہ کر کے بیٹھ جائے گا۔

گوادر کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے کئی طاقتیں آپس میں لڑ پڑیں گی۔ یوں بالکل شام کی طرح پاکستان بھر میں مختلف علاقوں میں مختلف  لڑائیاں لڑیں گئیں  ۔عراق اور شام میں لاکھوں لوگ مرے پاکستان میں کروڑوں مریں گے۔ تو پھر کیوں کر رہے ہو ؟؟؟ بتایا نہ کہ ہمیں قائل کیا جا چکا ہیں کہ فوج جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے ۔ فاٹا اور کراچی میں آپریشنز کر رہی ہے  ، جنگ زدہ علاقوں میں کرفیو لگاتی ہے اور لوگوں کی چیکنگ کرتی ہے ، بلکہ ہمیں پختہ یقین ہے  کہ نواز شریف اور زرداری کے احتساب کے پیچھے بھی فوج ہی ہے۔ اچھا۔۔۔! ایک نتیجہ اب پاکستانی قوم سے بھی سن لو جیسا تم چاہتے ہو تم جو بھی کرنا چاہتے ہو اس پر تم ہمیشہ ناکام ہی رہو گے کیونکہ پاکستان ایک غیر معمولی ملک ہے بہت خاص قسم کا اس کو شام ، عراق اور لیبیا بنانا تمہارے لئے ممکن نہیں لیکن یہ ایک دلدل کی طرح تم سب کو نگل جائے گا۔ کیا تم دیکھتے نہیں تمہاری اس تمام تر جنگ کے بعد عملاً نہ صرف پاک فوج کی طاقت بڑھی بلکہ جوں جوں امریکہ پاکستان کے خلاف کھل کر سامنے آرہا ہے  توں توں چین ، سعودی عرب روس جیسی طاقتوں کا پاکستان پر یعنی دوسرے لفظوں میں پاک فوج پر انحصار بڑھ چکا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اے دنیا کی فسادی طاقتو! تم بھی غور سے سنو تمہیں آئین نامی جیسے ڈگھوسلے کی آڑ حاصل ہے۔اس سے تمہارے خود کا دم گھٹ رہا ہے۔جس دن یہ آڑ ختم ہوئی تو تم یہ جان کر حیران رہ جاو گے کہ لاس اینجلس اور لندن جیسے محفوظ ٹھکانے کتنے غیر محفوظ ہیں۔ کیونکہ میری پاک سر زمین میرا پیارا پاکستان نہ صرف قائم رہے گا بلکہ اس کا سبز  ہلالی پرچم دنیا کے کونے کونے میں لہرائے گا۔ پاکستان زندہ باد۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply