• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘قوم اجازت دے تو پری پیڈ کارڈ پر دوبارہ ٹیکس لگا کر ڈیم کیلئے پیسے جمع کریں’

‘قوم اجازت دے تو پری پیڈ کارڈ پر دوبارہ ٹیکس لگا کر ڈیم کیلئے پیسے جمع کریں’

مانچسٹر: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عوام پر ڈیم بنانے کے لیے ٹیکس لگانا مناسب نہیں ہوگا، پری پیڈ موبائل کارڈ پر ٹیکس ختم کرایا تھا۔چیف جسٹس نے کہا کہ حساب لگایا اس سے ہر ماہ تین ارب روپے کی بچت ہوئی۔ اگر قوم نے اجازت دی تو پری پیڈ کارڈ پر دوبارہ ٹیکس لگا کر ڈیم کے لیے پیسے جمع کریں گے۔ قوم میری اس تجویز پر رائے سے ضرور آگاہ کرے۔لندن میں فنڈریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ تصور بھی نہیں کیا تھا کہ ڈیم فنڈ کو اتنی پذیرائی ملے گی۔چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی مشکل آتی ہے توسب سے پہلے اوورسیز پاکستانی مدد کرتے ہیں، منشابم نے ایک اوورسیز پاکستانی کی جائیداد پر قبضہ کیا ہوا تھا جو ختم کرایا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ملکوں کی فلاح و ترقی انصاف سے منسلک ہے، کفر کا معاشرہ قائم رہ سکتا ہے لیکن ناانصافی کا معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں پانی کی فراہمی کیلیے خود اقدامات کرنے ہوں گے۔چیف جسٹس نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے ایک اسٹنٹ کی قیمت ریگولیٹ کی، کس طرح زیر زمین پانی کی قدر کو ریگولیٹ کرایا، ڈاکٹرزکی فیس میں خاطر خواہ کمی کرائی،کس طرح پاکستان میں جگر ٹرانسپلانٹ کیلیے اقدامات کیے،پری پیڈ موبائل کارڈ پر ٹیکس کو ختم کرایا اور لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply