• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سدھو کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے

سدھو کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے

بھارت کے سابق کرکٹر اور مشرقی پنجاب کے سینئر وزیر سدھو نے کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔نوجوت سنگھ سدھو نے شاہ محمود قریشی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان آنے کے لیے بھارتی وزارت خارجہ سے اجازت کے لیے خط لکھا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

کرتارپور کوریڈور پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کی بہتری کے حوالے سے ایک امید ہے، سکھ قوم جو دربار صاحب پر اپنا ماتھا ٹیکنا چاہتی ہے اس کے لیے بھی کرتارپور کوریڈور ایک آس ہے جو پوری ہونے جارہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply