کراچی: تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران متعدد علاقے صاف کرائے جاچکے ہیں۔ غیرقانونی تجاوزات کیخلاف ایکشن سے 5500 پلاٹس سے قبضہ صاف ہوگیا۔ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ کارروائیاں گلستان جوہر اسکیم 36 میں ہوئیں، 26 رفاہی پلاٹس،31 سڑکوں کے اطراف اوپن اسپیس خالی کرائے گئے۔گلشن اقبال اسکیم چوبیس میں 1874عام پلاٹس، 8 رفاہی پلاٹس اور 90 اوپن اسپیس سے قبضہ چھڑایا گیا۔سرجانی ٹاؤن اسکیم41 میں 904 پلاٹس واگزار کرائے گئے۔ نارتھ کراچی میں 284 اور کورنگی میں 248 پلاٹس سے قبضہ ختم کرایا گیا۔کارروائی میں لانڈھی ٹاؤن کے 43 جبکہ فیڈرل بی ایریا کے 39 پلاٹس قبضہ مافیا کے چنگل سے چھڑوائے گئے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں